Live Updates

لاہور میں توانائی کانفرنس ،بجلی کی پیداوار کے نئے ذرائع تلاش کرنا ہونگے ، وزیراعظم، کیا پنجاب کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے ،پنجاب کے علاوہ لوڈشیڈنگ پر کہاں عمل ہوتا ہے ؟، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

پیر 9 اپریل 2012 18:51

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے ، عدم ادائیگیوں کی وجہ سے توانائی کے بحران میں اضافہ ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں قربانی کا یہ صلہ عوام کو قبول نہیں ہے ۔ لاہور میں توانائی کے بحران کا حل نکالنے کے لئے دوسری انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ توانائی کا بحران حکومت کو ورثے میں ملا ہے ، عدم ادائیگیوں کی وجہ سے بجلی کے بحران میں اضافہ ہوا ہے ، ہر سال بجلی کی طلب میں 7 فیصد اضافہ ہورہا ہے ۔

اس لئے پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے متحد ہو کر اس بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے ،ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھاشا ڈیم، گومل زام ڈیم اور تھرکول کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہونے کی وجہ سے یہ ان کا فرض کہ وہ مسائل سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے ،زیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ توانائی کانفرنس میں صارفین کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی نئے منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے معاشی اور اقتصادی مسائل بڑھ گئے ہیں،ماضی کی حکومتوں نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ،سندھ حکومت نے توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات