قومی توانائی کانفرنس جاری،توانائی بحران حل کرنے کیلئے سب کو قربانیاں دینا پڑیں گی،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

پیر 9 اپریل 2012 15:23

بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے انرجی کانفرنس لاہور میں جاری ہے ۔ اپنے افتتاحی خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران میں پنجاب سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے تمام عوام کو جینے کی یکساں سہولتیں مہیا کرنا ہوں گی۔ غیراعلانی اور غیرمنصفانہ لوڈ شیڈنگ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت اور صوبے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ۔

وزیراعظم نے لاہور میں انرجی کانفرنس بلائی۔

(جاری ہے)

جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر،گلگگت بلتستان کے سینئروزیر وفاقی وزرا اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔فاٹا کی نمائندگی خیبر پختون خوا کے گورنر بیرسٹر مسعودکوثر نے کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوئلے اور گنے کی پھوک سے توانائی حاصل کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لئے اخراجات کم کرنا ہوں گے ۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے ایک دوسرے پر الزام نہ لگائیں مل کر کام کریں۔ قربانیاں سب کو دینا پڑیں گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی ایران پاکستان مجوزہ گیس پائپ لائن کو اپنے صوبے کے لئے فائدہ مند قرار دیا۔