وزیراعظم کی سربراہی میں دوسری توانائی کانفرنس جاری ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک، ہفتے میں دو چھٹیوں اور مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے کی تجویز زیر غور

پیر 9 اپریل 2012 12:38

وزیر اعظم کی سربراہی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیئے دوسری توانائی کانفرنس لاہور میں جاری ہے ۔کانفرنس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ موجودہیں۔کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کیلئے وفاقی حکومت صوبوں سے درخواست کرے گی کیونکہ ان ٹیکسز کا کچھ حصہ صوبوں کو بھی جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

چاروں وزرائے اعلیٰ مان گئے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ورنہ نہیں۔

کانفرنس میں ہفتے کی دوچھٹیاں برقراررکھنے کی سفارش کی جائے گی کیونکہ سرکار کے مطابق دو چھٹیوں سے سات سوپچاس میگاواٹ بجلی کی بچت ہورہی ہے ۔کانفرنس میں بجلی کی محدود پیداوار اور ممکنہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے مارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے بند رکھنے پر بھی بحث ہو گی۔ وزارت خزانہ حکومت کی مالی حالت اور زیرگردش قرضوں پر کانفرنس میں بریفنگ دے گی۔

متعلقہ عنوان :