بجلی بحران: قومی توانائی کانفرنس آج ہوگی، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، ہفتے میں دو چھٹیوں اور مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے پر غور ہوگا

پیر 9 اپریل 2012 11:34

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں بجلی کے بحران پر قابو کے لیے قومی توانائی کانفرنس آج لاہور میں ہورہی ہے ۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی شریک ہوں گے ۔ شہبازشریف پنجاب کا مقدمہ پیش کرینگے ۔ کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلی شریک ہوں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کیلئے وفاقی حکومت صوبوں سے درخواست کرے گی۔ ان ٹیکسز کا کچھ حصہ صوبوں کو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

چاروں وزرائے اعلیٰ مان گئے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ورنہ نہیں۔ کانفرنس میں ہفتے میں دوچھٹیاں برقراررکھنے کی سفارش کی جائے گی بقول سرکار دو چھٹیوں سے سات سوپچاس میگاواٹ بجلی کی بچت ہورہی ہے ۔کانفرنس میں بجلی کی محدود پیداوار اور ممکنہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے مارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے بند رکھنے پر بحث ہو گی۔

متعلقہ عنوان :