پشاور میں پولیس موبائل پر خود کش حملہ، ایس پی کالام خان شہید

جمعرات 15 مارچ 2012 11:40

پشاور کے علاقے پشتہ خرہ چوک میں پولیس موبائل پر خود کش حملہ کے نتیجے میں ایس پی رورل کالام خان شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایس پی رورل کالام خان دفتر جارہے تھے کہ پشتہ خرہ چوک پر خود کش حملہ ہوگیا. زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایس پی راستہ میں ہی دم توڑ گئے .دیگر زخمیوں میں شہید ایس پی کے ڈرائیور اور دو گن مین شامل ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایس پی کالام خان کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے