خفیہ دستاویزات عام کرنے پر حکومت سے ہدایت لیکر عدالت کو آگاہ کریں ،سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو حکم ، عدالتوں کا مذاق اڑانے کا وقت گزر چکا ، حقائق سامنے آنے تک عدالت کیلئے سب معصوم ہیں،کسی کی رہنمائی پر نہیں حقائق پر فیصلہ کرنا ہے، چیف جسٹس ، یونس حبیب کا بیان جھوٹ کا پلندہ ،پاک فوج کی توہین ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جان بوجھ کر فوج کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، رحمن ملک معاملے کو سکینڈلائز کر نے کیلئے دو بار جرمنی گئے، بیان کے پیچھے سیاسی مفادات ہیں، سابق آرمی چیف کا عدالت میں بیان ،عدالت کی سابق ڈی جی آئی ایس اسد درانی کو تحریری جواب جمع کر انے کی ہدایت

جمعہ 9 مارچ 2012 17:01

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ائرمارشل اصغر خان کی جانب سے پاکستانی سیاست، انتخابات اور حکومتوں کی تشکیل میں پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے مشکوک کردار کو چیلنج کیے جانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کو حکم دیا ہے کہ خفیہ دستاویزات کو عام کرنے پر حکومت سے ہدایت لے کر عدالت کو آگاہ کریں جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے واضح ہے کہ عدالتوں کا مذاق اڑانے کا وقت گزر چکا ہے، حقائق سامنے آنے تک عدالت کیلئے سب معصوم ہیں،کسی کی رہنمائی پر نہیں حقائق پر فیصلہ کرنا ہے، سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے عدالت کو بتایا ہے کہ یونس حبیب کا بیان جھوٹ کا پلندہ اور پاک فوج کی توہین ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جان بوجھ کر فوج کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی،رحمن ملک معاملے کو سکینڈلائز کر نے کیلئے دو بار جرمنی گئے، بیان کے پیچھے سیاسی مفادات ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوریٹائرڈ ایئر مارشل اصغر خان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل کیلئے سیاست دانوں کو رقم دینے کیخلاف سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی