بلوچستان کا معاملہ کسی ملک میں نہ اٹھایا جائے ، دفتر خارجہ

جمعہ 9 مارچ 2012 15:42

دفتر خارجہ نے سوئزرلینڈ کی حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتی مشنز کی کوشش ہے کہ بلوچستان کا معاملہ پاکستان کیخلاف کسی بھی ملک میں نہ اٹھایا جائے ۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ سوئس حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

عبدالباسط نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ اور بیرون ممالک میں پاکستان کے سفارتی مشنزکی کوشش ہے کہ بلوچستان کا معاملہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ملک میں نہ اٹھایا جائے ۔ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جسے پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائیگا۔انہوں نے امریکی جنرل جیمز میٹس کے دورہ پاکستان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی

متعلقہ عنوان :