خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فاٹا کی انتخابی فہرستیں تیار

منگل 21 فروری 2012 11:42

نادرا نے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فاٹا کی انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیں۔ صوبہ سندھ میں کراچی جبکہ لاہور، ملتان سمیت پنجاب کے 5 اضلاع کی فہرستیں تاحال نامکمل ہیں۔

(جاری ہے)

نادرا ذرائع کے مطابق پنجاب کے پانچ اضلاع اور سندھ میں کراچی کی انتخابی فہرستیں 23 فروری تک مکمل کرلی جائیں گی۔نئی انتخابی فہرستوں میں ایک کروڑ نوے لاکھ تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ یہ تبدیلیاں غلط اندراج کی درستگی، پتوں کی تبدیلی اور شہریوں کی اموات کے باعث کی گئی ہیں۔ نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کے مطالبات کیلئے کیے جانے والے احتجاج سے انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :