پاکستان کرکٹ ایک اور بحران کا شکار،قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کسی کو اعتماد میں لئے بناء دبئی سے لندن روانہ،پاکستان کرکٹ بورڈ کی تصدیق،وکٹ کیپر بیٹسمین صبح 6بجے دبئی میں ٹیم ہوٹل سے غائب ہوئے،چوتھا میچ جتوانے پر قتل کی دھمکی دی گئی ، پاکستانی کرکٹ ٹیم چھوڑ کرجارہاہوں، ذوالقرنین حیدرکا نمائندہ اُردوپوائنٹ کو پیغام

پیر 8 نومبر 2010 19:12

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر پراسرار طور پر دبئی میں لاپتہ ہوگئے ہیں اور تاحال ان سے کسی کا رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ لندن روانہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر یہ اقدام اٹھایا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے آج صبح فیس بک پر اردوپوائنٹ کے سپورٹس ایڈیٹراعجازوسیم باکھری کو پیغام بھیجا کہ چوتھے میچ میں پاکستان کو ناممکن کامیابی دلانے پرمجھے قتل کی دھمکی دی گئی ہے اس لیے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کرجارہا ہوں۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کے حوالے سے آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ اور دبئی پولیس کوآگاہ کردیا گیا ہے ۔ ذوالقرنین حیدر نے ٹیم چھوڑنے کا پیغام اپنے فیس کے پیج پر بھی درج کیا ہے کہ آخری میچ میں پاکستانی ٹیم کو جتوانے پر قتل کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ پیر کے روز صبح ساڑھے چھ بجے دبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل سے باہر نکلے اور تاحال ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجرندیم سرور کے مطابق ذوالقرنین حیدرنے گزشتہ روز دبئی میں موبائل فون سم لینے کے بہانے سے اپنا پاسپورٹ لے لیا تھا۔دوسری جانب سہ تین بجے ذوالقرنین حیدر نے میڈیا کے ذریعے لاہور پولیس سے بھی اپیل کی کہ ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھروالوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے جس کے بعد ایس ایس پی سیکورٹی لاہور رانا سہیل نے ان کے گھر ایک ایس ایچ او سمیت دس پولیس اہلکار کو ان کے گھر کے باہر تعینات کردیا ہے۔اردوپوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر کے بھائی عقیل حیدر اور رضا حیدر نے بتایا کہ آج ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا البتہ کل اس نے دبے الفاظ میں بتایا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں