حکومت اصلاح نہیں کرے گی تو تبدیلی آئے گی، میاں نواز شریف، موجودہ حکمرانوں کو تبدیل کرکے کسی آمر کا استقبال نہیں کریں گے ، قو م اس مذاق کی متحمل نہیں ہو سکتی،سوئس کیسز کے حوالے سے ہم سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں، جمہوریت کی آڑ میں کرپشن کا ساتھ دینے کو تیار نہیں، مشرف کو موجودہ حکومت نے فرار کرایا وہ واپس نہیں آئیں گے، پریس کانفرنس

جمعہ 24 ستمبر 2010 17:55

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اصلاح نہیں کرے گی تو تبدیلی آئے گی ‘تاہم موجودہ حکمرانوں کو تبدیل کرکے کسی آمر کا استقبال نہیں کریں گے اب قو م اس مذاق کی متحمل نہیں ہو سکتی‘ سوئس کیسز کے حوالے سے ہم سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں‘ جمہوریت کی آڑ میں کرپشن کا ساتھ دینے کو تیار نہیں‘ حکومت اپنی اصلاح کرتے ہوئے کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرے اور سپریم کورٹ کو آنکھیں دیکھنا بند کرے‘ فلور کراسنگ ، ہارس ٹریڈنگ اور لین دین کے ذریعے تبدیلی پر یقین نہیں رکھتا‘ 80اور 90ء والی دہائی کی سیاست میں ایجنسیوں کا کردار ہوتاہے ‘ میں پلان شدہ ، سپانسرڈ یا سازش کے ذریعے تبدیلی کی بات نہیں کرتا‘ آرٹیکل 6تحت مقدمہ صرف وفاقی حکومت ہی درج کراسکتی ہے مشرف اور اس کے حواریوں کا محاسبہ اور احتساب ہونا چاہیے‘ مشرف کے خلاف کارروائی تک بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا‘ مشرف کو موجودہ حکومت نے فرار کرایا وہ واپس نہیں آئیں گے‘ این آر او زدہ سرکاری افسرا ن اور حکومتی ذمہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے