کالام:اشیاء ودواؤں کی قلت سے دس بچے جاں بحق

جمعرات 26 اگست 2010 11:26

سندھ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو سے مزید بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔کالام میں غذائی قلت سے دس بچے جاں بحق ہوگئے۔کشمور میں گیسٹرو سے چار بچے دو خواتین اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس علاقے میں گیسٹرو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے۔کراچی کے علاقے احسن آباد کے ریلیف کیمپ میں بھی ایک خاتون گیسٹرو سے ہلاک ہوگئی۔راجن پور میں گیسٹرو نے چار افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردئے۔

متعلقہ عنوان :