اے این پی لاشوں پر سیاست کرنا بند کرے،حیدرعباس رضوی

پیر 26 جولائی 2010 20:58

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2010ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء حیدرعباس رضوی نے بشیر احمد بلور کے بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی کراچی میں پختونوں کی لاشوں پرسیاست کرنا بند کرے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حیدرعباس کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کی فکر کرے، جسطرح خیبر پختونخوا میں اے این پی کی حکومت نے اپنے پختون بھائیوں کے خون کا سودا کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کراچی میں بھی یہ انکی لاشوں پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی ایجنسیوں کی مدد سے الیکشن میں دو نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی ۔تاہم انکا سندھ میں کوئی مینڈیٹ نہیں۔انکا کہنا تھا کہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کے مطابق انکی حکومت سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے۔پہلے اے این پی اپنے دامن کو صاف کرے اے این پی کے رہنماء الزاات لگا کر لوگوں میں نفرت کی آگ کو بھڑکانے کی سازشیں بندکریں ۔

متعلقہ عنوان :