سپریم کورٹ، اٹھارویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی، قرار داد مقاصد میں تبدیلی مجرمانہ غفلت تھی، ضیاءالحق نے آر پی او کے تحت آئین میں جعلسازی کی، آئین کو اصل شکل میں بحال کرنا موجودہ پارلیمنٹ کا کارنامہ ہے، چیف جسٹس
منگل 8 جون 2010 14:09
(جاری ہے)
آر پی او کے ذریعے آئین سے اقلیتوں کی مذہبی آزادی کے الفاظ حذف کئے گئے تھے ، جس پر حامد خان نے چیف جسٹس کے ریمارکس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی اسمبلی نے بغیر دیکھے ہی ترمیم پاس کر دی جس کے اسمبلی بھی غفلت کی مرتکب ہوئی تھی ۔
ضیاء الحق نے یہ جعلسازی دانستہ طور پر کی تھی۔ اس موقع پرجسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہاکہ بطور ریاست پاکستان میں اقلتیوں کو ہمیشہ تحفظ دیا گیا۔ چیف جسٹس نے حامد خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل آئین کی ترامیم کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا تجزیہ پیش کریں۔ اس سے قبل حامد خان نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ ججز تقرری کےلئے جوڈیشل کمیشن کا طریقہ کار جنوبی افریقہ سے لیا گیا جہاں صدارتی نظام رائج ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں جوڈیشل کمیشن صرف مجسٹریٹ کا تقرر کرتا ہے اور برطانیہ میں پارلیمانی رکن کے جوڈیشل کمیشن کا رکن بننے کا اہل نہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا اس سے قبل کبھی سپریم کورٹ نے اس طرح کے مقدمے میں کسی ترمیم کو کالعدم کیا ہے جس پر حامد خان کا کہنا تھا کہ ایسا اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہوا تاہم بھارت میں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے ،عدالت اعظمیٰ کو اس کے تشریح اور جائزے کا حق حاصل ہے ۔ آج درخواست گزار عبدالحفیظ کی جانب سے ایک درخواست پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ 1973 کے آئین کی ماضی کی پارلیمانی بحث کا ریکارڈ فراہم کیاجائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.