آغاز حقوق بلوچستان پیکج سے بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کے ازالے میں مدد ملے گی، صدر آصف علی زرداری،صوبائی حکومت اپنے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے، گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے گفتگو

پیر 24 مئی 2010 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2010ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج سے بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کے ازالے میں مدد ملے گی اور وہ ترقی کے حوالے سے دیگر صوبوں کے برابر آ جائے گا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے ملاقات کے دوران صدر نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے۔ ملاقات میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج اور بلوچستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گورنر ذوالفقار علی مگسی نے صدر کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔