سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی17ویں برسی 18مارچ کو عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعرات 18 مارچ 2010 15:12

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی17ویں برسی گزشتہ روز 18مارچ کو عقیدت و احترام سے منائی گئی محمد خان جونیجو پاکستان کے دسویں وزیر اعظم تھے وہ24مارچ 1985ء سے 29مئی1988ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔محمد خان جونیجو سندھ کے علاقہ سندھڑی میں پیدا ہوئے وہ1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جنہیں اس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے وزیر اعظم نامزد کیا ۔

(جاری ہے)

محمد خان جونیجو پاکستان کے ایک انتہائی ایماندار ،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد جنرل ضیاء الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد جنرل ضیاء الحق نے8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بد طرف کر دیا ۔محمد خان جونیجو 18مارچ 1993ء کو انتقال کر گئے تھے ان کی17ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی اس سلسلے میں مسلم لیگ کے زیر اہتمام قرآن خوانی،فاتحہ خوانی اوردیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم محمد خان جونیجوکی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔

متعلقہ عنوان :