اجمل خٹک ایک بلند پایہ ادیب شاعر اور صحافی تھے ،اسفندیارلی خان

پیر 8 فروری 2010 14:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔08فروری۔2010ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر افراسیاب خٹک نے بزرگ سیاستدان اور اے این پی کے سابق صدر اجمل خٹک کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیا ہے اور پورے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں اے این پی قیادت نے کہا ہے کہ اجمل خٹک نے ساری زندگی پختون قوم کے حقوق اور جمہوری روایات کی سربلندی کیلئے جنگ لڑی‘ وہ فخر افغان خان عبدالغفار خان کے سچے پیروکار اور ایک مخلص خدائی خدمتگار تھے اور اُنہوں نے پختون قومی تحریک میں نہ صرف یہ کہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں بلکہ انہیں جلاوطنی بھی جھیلنی پڑی۔

اُنہوں نے کہا کہ اجمل خٹک ایک بلند پایہ ادیب شاعر اور صحافی بھی تھے اُنہوں نے قلم کے ذریعے پختون قوم کے ایشوز کو اُجاگر کیا اور محکوم اور مجبورطبقات کے حقوق غصب کرنے والوں کیخلاف بھرپور جدوجہد کی ہے۔ افراسیاب خٹک نے تمام تنظیموں کو ہدایت کی وہ تین دن تک قرآن خوانی کریں اور اجلاسات منعقد کریں۔