سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

جمعہ 26 جون 2009 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2009ء) جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل محمد کی نمازجنازہ جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں ادا کی گئی۔سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے نمازجنازہ پڑھائی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی سید منورحسن،سابق امیر قاضی حسین احمد،پروفیسر غفوراحمد،حافظ ادریس،لیاقت بلوچ سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی رہنما?ں کے علاوہ کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میاں طفیل محمد کی عمر 95 برس تھی ، وہ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے اور دماغی شریان پھٹنے سے شیخ زید اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے ، جہاں وہ گزشتہ شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم نے چار بیٹے اور آٹھ بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔میاں طفیل محمد جماعت اسلامی کے بانی اور پہلے امیر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے بعد دوسرے امیر تھے ۔