سرحد حکومت حلقہ پی ایف 74کی کیلئے جلد پانچ کروڑ کے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے گی انور سیف اللہ خان

بدھ 17 ستمبر 2008 14:16

سرائے نورنگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17ستمبر2008 ) ایم پی اے لکی مروت انور سیف اللہ خان نے کہاہے کہ وہ حلقہ پی ایف 74(لکی ون) کی پسماندگی اورعوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی اگاہ ہیں اور صوبائی حکومت کو گائے بگائے اگاہ کر چکے ہیں سرحدد حکومت بہت جلد ان کی درخواست پر پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے گی یہ بات انہوں نے سرائے نورنگ کے علاقہ مرمنڈی عظیم کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے علاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی امین جان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد نے نورنگ و ملحقہ علاقوں کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے دس کروڑ روپے سپیشل پیکج منظور کرانے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچپسی لینے پر انور سیف اللہ خان کا شکریہ ادا کیا انور سیف اللہ خان نے واضح کیا کہ انہوں نے حلقہ پی ایف 74سے پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انشا ء اللہ اہلیان علاقہ بہت جلد مثبت تبدیلی محسوس کریں گے انہوں نے کہاکہہ پانچ کروڑ ترقیاتی پیکج کی فراہمی کے بعد پینے کے پانی آبپاشی سڑکوں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں موجود مسائل کے حل کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے گی جبکہ نورنگ شہر میں فرسودہ پائپوں کی تبدیلی اور نئے سوریج نظام کی تعمیر کیلئے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :