صدر مملکت پرویز مشرف کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے وزیراعلیٰ اور کسی بھی صوبائی وزیر نے ان کا استقبال نہیں کیا۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی ،چیف سیکرٹری بلوچستان ناصر محمود کھوسہ ، کمانڈر سدرن کمانڈ خالد شمیم وائیں ، آئی جی ایف سی میجر جنرل سلیم نواز ،آئی جی پولیس سعود گوہر نے ان کا استقبال کیا

پیر 4 اگست 2008 16:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) صدر مملکت پرویز مشرف پیر کی صبح کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے وزیراعلیٰ اور کسی بھی صوبائی وزیر نے ان کا استقبال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

صدر پرویز مشرف بذریعہ طیارہ کراچی سے کوئٹہ پہنچے تو ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی ،چیف سیکرٹری بلوچستان ناصر محمود کھوسہ ، کمانڈر سدرن کمانڈ خالد شمیم وائیں ، آئی جی ایف سی میجر جنرل سلیم نواز ،آئی جی پولیس سعود گوہر نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ نواب محمداسلم رئیسانی سمیت کسی بھی صوبائی وزیر ان کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر نہیں آیا تھا۔

صدر پرویز مشرف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے شہر میں ایف سی ، انٹی ٹیرارسٹ فورس ، بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ شہر میں پولیس اور انٹی ٹیرارسٹ کے مسلح دستے گشت کرتے رہے۔صدر پرویز مشرف کی کوئٹہ آمد پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکاروں کو خصوصی پاس جاری کئے گئے تھے کارڈ کے بغیر کسی بھی پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں تھی۔