میر بلخ شیر مزاری کے صاحبزادے کی شادی سردار فتح محمد حسنی کی بیٹی کے ساتھ بخوبی سرانجام پائی‘پرتکلف عشائیہ میں اعلی حکام نے شرکت کی

پیر 4 اگست 2008 15:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء ) سابقہ صوبائی وزیر اور ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما میر بلخ شیر مزاری مری کے صاحبزادے میر مہروز مری کی شادی حسنی قبیلے کے سربراہ اور سابقہ رکن قومی اسمبلی سردار فتح محمد محمد حسنی کی بیٹی کے ساتھ بخوبی سر انجام پائی اس خوشی میں میر بلخ شیر مزاری مری نے اتوار کی رات کو کوئٹہ کلب میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں‘ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اما اللہ خان یٰسین زئی‘ صوبائی وزراء میر صادق عمرانی‘ حبیب الرحمان محمد حسنی ‘ میر عاصم کرد گیلو ‘ سینیٹر میر نصیر مینگل ‘ سینیٹر میر محبت خان مری‘ سابق گورنر بلوچستان امیر الملک مینگل ‘ سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو ‘ زرغون ٹاؤن کے ناظم روزی خان کاکڑ‘ پیپلزپارٹی کے رہنما حیات اللہ پیرزادہ ‘ آیت اللہ درانی‘ مسلم لیگ ن کے رہنما خدائے نور ،میر ذوالفقار سنجرانی بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ہادی شکیل‘ ممتاز قانوندان علی احمد کرد‘ سردار زادہ میر علی حیدر‘ رکن قومی اسمبلی میر ہزار خان بجارانی‘ رکن صوبائی اسمبلی میر بختیار خان ڈومکی‘ نوابزادہ خالد خان مگسی‘ سابقہ صوبائی وزیر میر طارق کھیتران کوئٹہ میں فرانس کے اعزازی قونصل جنرل عبدالرزاق بلوچ ‘مسلم لیگ سٹی کوئٹہ کے صدر میر عابد لہڑی ‘پیپلزپارٹی کے رہنما میر دشتی خان جتک ‘ چلتن ٹاؤن کے ناظم اسماعیل لہڑی‘ پیپلزپارٹی کے جمال جوگیزئی‘اکرم سنجرانی، سٹی نائب ناظم منظور احمد کاکڑ حاجی سرور محمد حسنی‘ میر عارف محمد حسنی‘ میر مجیب محمد حسنی‘ میر عمیر محمد حسنی‘ التماش خان ترین ‘ وڈیرہ کریم داد مری‘ وڈیرہ صمد خان مری ‘ میر نور محمد مگسی‘ میر بنگل خان مری‘ ودیرہ شیر باز خان مری‘ سردار زادہ چنگیز خان کرد ‘میر بالاچ مری سمیت قبائلی عمائدین معززشہریوں سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :