کراچی میں بم دھماکے کسی طوفان کا پیشہ خیمہ ہوسکتے ہیں - الٰہی بخش سومرو

جمعرات 10 جولائی 2008 19:51

جیکب آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جولائی2008 ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو نے کہا ہے کہ حکومت کو مسائل کے حل کے لئے طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے  اس سے مسائل مزید الجھ جاتے ہیں - مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دینا چاہئے کراچی میں بم دھماکے کسی طوفان کا پیشہ خیمہ ہوسکتے ہیں - ان دھماکوں سے کراچی کے امن کو تہہ و بالا کرکے مختلف اقدام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش ہے - انہوں نے کہ اکہ اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے ایسا نہ کیا جانے کی صورت میں غل فہمیاں جنم لینے لگتی ہیں جو اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کا سبب بن سکتی ہیں - پی پی میں اختلافات کھل کر سامنے آتے جارہے ہیں - انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم  صفدر عباسی اور ناہید خان نے چپ کا روزہ توڑ دیا ہے اور یہ بات یقینی طو رپر آصف علی زرداری کے لئے پریشانی کا سبب ہے کیونکہ بے نظیر کے قریب رہنے والے متحدہوسکتے ہیں -