چارسدہ،اسفند یار ولی کے بھائی سنگین ولی خان سپرد خاک

جمعرات 26 جون 2008 20:32

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2008ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے بھائی سنگین ولی خان کو سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاوٴں ولی باغ ، چار سدہ میں ادا کی گئی۔جماز جنازہ میں پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، مسلم لیگ نواز کے رہنماء پیر صابر شاہ، وفاقی و صوبائی وزراء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سنگین ولی خان گلے کے سرطان کے باعث شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے ۔وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی، آصف علی زرداری،میاں نواز شریف، شہباز شریف،الطاف حسین،وزیر اعلیٰ سندھ،چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے اسفندیارولی سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔جبکہ بلوچستان اورسرحد اسمبلی کے اجلاس میں سنگین ولی خان کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :