صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی کی گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے ملاقات

بدھ 28 مئی 2008 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2008ء) صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کیا۔ اس موقع پر پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے ساتھ گورنر سرحد کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے صوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور انتہا پسندی کے خلاف مربوط جدوجہد کے حوالے سے حکومت کی حالیہ کامیابیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-مزیدبرآں گورنر سرحد اویس احمد غنی جمعرات 29 مئی کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے سینئر مینجمنٹ ونگ میں جاری تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔