12مئی کو ججز کی بحالی کا فیصلہ خارج ازامکان ہے،شیر افگن نیازی کادعویٰ۔جسٹس افتخار کی ریٹائرمنٹ کا پیکج تیار کیاجارہا ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 5 مئی 2008 20:52

قائدآباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05مئی2008 ) سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیرافگن خان نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ 12مئی کو ججزکی بحالی کا فیصلہ خارج ازمکان ہے30اپریل گزر گئی مگر ججز بحال نہ ہوئے کسی بھی ملک کے آئین کے مطابق ڈس مس ججوں کو قرارداد کے ذریعے بحال نہیں کیا جاسکتا ہے میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان پاکستان اورر دبئی میں ہونیوالے مذاکرات پر مکمل اتفاق نہ ہوا ہے ججز بحالی پر تشکیل کردہ کمیٹی دس روز میں کیسے اتفاق کرے گی آئینی پیکج جو کہ تیارہورہا ہے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سروس کم اور ریٹائرمنٹ کے بغیر فائنل ہونامشکل دکھائی دے رہا ہے گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صدر پرویزمشرف کو ساتھ لے کر چلنے کے اشارے دے رہی ہے مگر پھر بھی اگر صدر کے خلاف مواخذہ تحریک لائی گئی تو نواز شریف اپنی خواہش کی تکمیل نہ کرپائیں گے جس کی وجہ سے آئندہ نسلوں کی بنیاد پر قائم ہونے والا نواز شریف اور آصف علی زرداری کا رشتہ قائم نہ رہ سکے گا انہوں نے کہا کہ میں قبل ازوقت بھی کہہ چکا ہوں کہ چوہدری افتخار محمد چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائرمنٹ لیں گے آخر کار ان کے ریٹائرمنٹ کے پیکج کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور صدر پرویزمشرف سابق اسمبلی سے آئندہ جاری پانچ سالوں کیلئے بدستو ر صدر ہیں جنہیں صدر کے منصب سے علیحدہ کرنے میں کامیاب کوئی نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو2009 تک نہیں توڑا جاسکتا ہے اور بلدیاتی اداروں میں اربوں روپے کی کرپشن کاشور کرکے عوام کو بلدیاتی اداروں سے بدظن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :