منظور وٹو کا شیر افگن نیازی اور ارباب غلام رحیم پرتشدد کیخلاف قومی اسمبلی میں دو گھنٹے بحث کرانے کامطالبہ۔معاملے پر بات ہوچکی ہے،قائمقام سپیکر

جمعہ 11 اپریل 2008 15:52

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11اپریل 2008 ) قومی اسمبلی میں جمعہ کو آزاد رکن میاں منظور احمد وٹو نے سندھ اسمبلی میں سابق وزیر اعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور لاہورمیں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی پر تشدد سمیت کراچی میں وکلاء کی ہلاکتوں کے معاملے پر دوگھنٹے بحث کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اس پر میں نے تحریک التواء جمع کروائی ہے اس پر رولنگ دی جائے کہ کیا کسی اہم معاملے کو سپیکرچیمبر میں میں ہی نمٹایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے گزشتہ روزایوان سے واک آؤٹ کیا وزیر اعظم نے اس پر بیان دیا اور سب کا یہی موقف ہے کہ ایسے اقدامات سے جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہے اتنا بڑا اقدام اور زیادتی ہوئی قومی اسمبلی اس پر دو گھنٹے بحث کرے ایسا نہیں ہوناچاہیے کہ دو حکومتی اور دواپوزیشن ارکان بات کرلیں اور معاملہ ختم کردیا جائے بلکہ اس پر تفصیلی بحث ہونی چاہیے اگر دو دو ارکان کی بات کرنے پر معاملہ ختم ہوتا ہا تو پھر ایسے واقعات ہوتے رہیں گے ایوان اس پر دو گھنٹے بحث کرے اور اس کے حل کیلئے تجاویز تیار کرے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن ارکان نے اس بات پر کی ہے وزیر اعظم بھی اس معاملے پرایوان میں بات کرچکے ہیں ۔