امیرحیدرہوتی بلامقابلہ وزیراعلٰی سرحد منتخب ہوگئے، منگل کو گورنر سرحد اویس احمد غنی سے حلف لیں گے

پیر 31 مارچ 2008 13:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2008ء) عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی بلامقابلہ وزیر اعلی سرحد منتخب ہوگئے ہیں اور وہ منگل کو گورنر ہاوٴس پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ نمائندے کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے لئے سرحد اسمبلی کا اجلاس سپیکر کرامت اللہ خان کی صدارت میں ہوا۔ اسپیکر نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک بجے دوپہر تک کا وقت دیا اور اجلاس منگل کی صبح نو بجے تک ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر کی طرف سے دئے گئے وقت کے دوران امیر حیدر ہوتی کے علاوہ کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔ امیر حیدر ہوتی منگل کو گورنر ہاوٴس پشاور میں گورنر اویس احمد غنی سے اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔ جبکہ تئیس رکنی صوبائی کابینہ دو اپریل کو حلف اٹھائے گی۔ امیر حیدر ہوتی نے کاغذات نامزدگی درست قرار دئے جانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلامقابلہ انتخاب پر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :