18فروری کو اوکاڑہ میں ہرطرف سائیکل رواں ہوگی،راؤ سکندر اقبال

ہفتہ 16 فروری 2008 14:24

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 فروری2008 ) سابق وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندراقبال نے کہا ہے کہ عوامی حمایت کے بغیر کوئی سیاسی جنگ جیت نہیں سکتا اٹھارہ فروری کے انتخابات میں عوام پوری طاقت کے ساتھ ہمارا ساتھ دیں گے اور ووٹوں کی طاقت کے ساتھ ہی جیتیں گے انتخابات پر امن منصفانہ بنیادوں پر ہونگے دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اوکاڑہ ضلع میں ہرطرف سائیکل ہی رواں دواں ہوگی وہ اوکاڑہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ بڑھکو ں کی سیاست کرنے والوں کا حشر قوم کرے گی انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے کلین بولڈ ہونے کی خدوخال کی طرف چل پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اٹھارہ فروری کوعوام سائیکل پر مہر لگا کر زبانی جمع خرچ کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم کریں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں انہوں نے اوکاڑ ہ میں سولہ ارب روپے سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں موقع فراہم کیا تو وہ اوکاڑہ سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے اوکاڑہ میں صنعتوں کا جال بچھادیں گے۔

متعلقہ عنوان :