جمہوریت کے تسلسل کے لیے پرویزمشرف کی حمایت پر فخر ہے۔راؤ سکندر اقبال

جمعہ 15 فروری 2008 12:59

اوکاڑہ چھاؤنی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 فروری2008 ) سابق وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندراقبال نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے پرویزمشرف کی حمایت پر فخر ہے پاکستان کے شاندارمستقبل کے لیے پرویزمشرف کا مضبوط صدر رہنا ضروری ہے مستقبل میں بھی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرتا رہونگا اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر وہ ماضی میں پرویزمشرف کو سپورٹ نہ کرتے تو پاکستان سے جمہوریت کی بساط ہمیشہ کے لیے لپیٹ دی جاتی جو لوگ آج جمہوریت کی علمبرداری کا نعرہ لگارہے ہیں انہیں ماضی کو یاد رکھنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کی وجہ سے ملک میں حقیقی جمہوریت ایک تنا ور درخت بن چکی ہے اسے کاٹنا اور ڈسٹرب کرنا ناممکن ہوگیا ہے راؤ سکندر اقبال نے کہا کہ عوام اور ملک کی ترقی ہی پرویزمشرف اور میرا ایجنڈا ہے میں انتخابات جیت کر اپنے اسی ایجنڈے کی تکمیل کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :