چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر پینتالیس ججوں کو عام شہریوں کے اٹھائیس ہزار مقدمات نمٹانے کی سزا دی گئی،سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹائر مرزا اسلم بیگ کا سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی سے خطاب

جمعرات 31 جنوری 2008 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2008ء) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹائر مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر پینتالیس ججوں کو عام شہریوں کے اٹھائیس ہزار مقدمات نمٹانے کی سزا دی گئی ہے ۔ اسلام آباد میں سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسلم بیگ نے کہا کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات کے بعد قوم کو اچھی خبر ملے گی۔

اور صدر مشرف کے اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہون نے لال مسجد آپریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لال مسجد میں نادار، یتیم اور کمسن بچیون کو بے دردی سے مارا گیا۔ جو اسلام اباد میں مساجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ انہون نے کہا کہ ڈھائی کروڑ ریٹائر فوجی اٹھارہ فروری کے انتخابات میں جمہوریت پسند قوتوں کو ووٹ دے کر ملک میں تبدیلی لائین گے ۔ صدر مشر ف کو بھی تقریب سے خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔ اجلاس میں ریٹائر ائیر مارشل اصغر خان، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل، اسد درانی ، لیفٹنینٹ جنرل ریٹائر جمشید گلزار کیانی،فیض علی چشتی، طلعت مسعود، مجید ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔