قائم مقام صدر کے فرائض کی انجام دہی تک اپنی انتخابی مہم معطل رکھوں گا ،چوہدری امیر حسین

بدھ 23 جنوری 2008 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔ 2008ء) قائم مقام صدر وسپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے کہا ہے کہ وہ قائم مقام صدر کے فرائض کی انجام دہی تک اپنی انتخابی مہم معطل رکھیں گے اور اپنے حلقہ کی انتخابی سرگرمی میں حصہ نہیں لینگے ، بدھ کو قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے جب سے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں کسی انتخابی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا ترجمان کے مطابق بدھ کو چوہدری امیر حسین اپنے ایک قریبی عزیز کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سیالکوٹ گئے اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :