بلو چستان کے گورنر اویس احمد غنی گورنر سر حد مقرر ،، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جنا ب جسٹس امان اللہ خان یاسین زئی کو قا ئم مقام گو ر نر مقرر کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 5 جنوری 2008 11:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2008ء) گورنر بلو چستان اویس احمد غنی کو سبکدوش کر کے گورنر سر حد مقرر کر دیاگیا ہے اور بلو چستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جنا ب جسٹس امان اللہ خان یاسین زئی کو قا ئم مقام گو ر نر بلو چستان مقرر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

گور نر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر سر حد علی محمد جان اوور کزئی مستعفی ہو گئے ہیں اور صدر جنر ل پرویز مشرف نے ان کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے ۔ علی محمد جان اوورکزئی نے امریکہ میں پاکستان کا سفیر بننے سے بھی معذرت کرلی ہے ، اویس احمد غنی گیارہ اگست 2003 کو بلو چستان کے گورنر مقرر ہو ئے تھے اور اتوار کو وہ اپنے عہد ے سے سبکدوش ہو جائیں گے، اس طر ح اویس احمد تقریباً پانچ سال چھ ماہ تک بلو چستان کے گورنر رہے ۔