نگراں وزیراعظم کی بہن انتخابات میں ضلعی انتظامیہ کو استعمال کررہی ہیں  الٰہی بخش سومرو

جمعرات 13 دسمبر 2007 18:09

جیکب آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 13. دسمبر2007 ) سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو نے کہاہے کہ نگراں وزیراعظم کی بہن انتخابات میں ضلعی انتظامیہ کو استعمال کررہی ہیں اور ضلعی ناظمہ بھی بیٹی کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کلب جیکب آباد میں صحافیوں سے بات چیت کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاہ کہ ڈی پی او آفس اور ڈی پی او کا بنگلہ ملیحہ ملک کا انتخابی کیمپ بن گیا ہے جہاں لوگوں کو بلا کر ڈرایا اور دھمکایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کررہا ہوں کہ فوری طو رپر ڈی پی او کو ہٹایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں لوٹ مار کرنے والوں سے اتحاد ممکن نہیں البتہ پارٹے نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا تو اس پر عمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 208 کی سیٹ سومرو خاندان کی ہے محمد میاں سومرو نے اس پر قبضہ کے لئے پنجاب سے ملیحہ ملک کو بلا کر ہمارے مقابل لاکھڑا کیا ہے ۔ انہوں نے کہ کہ ان کو چاہئے کہ وہ اپنے خاندان کے محمد عمر سومرو کی مدد کریں ۔