اپوزیشن اراکین میری عدم موجودگی میں بھی استعفے جمع کرا سکتے ہیں،چوہدری امیر حسین ،استعفوں کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

پیر 1 اکتوبر 2007 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2007ء ) قومی اسمبلی کے سپیکر چوہدری امیرحسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے استعفوں کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی،اپوزیشن کے راکین میری عدم موجودگی میں بھی استعفے جمع کرا سکتے ہیں۔پیر کے روز صدر جنرل پرویز مشرف کے صدارتی انتخاب کے موقع پر الیکشن کمیشن میں ان کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کاغذات صدر پرویز مشرف کے حق میں واپس لے لئے ہیں۔چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو صدر کے حق میں کب دستبردار ہونگے مجھے کچھ علم نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے استعفوں کے حوالے سے ابھی تک حکومت نے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی اگر اپوزیشن نے اپنے استعفے جمع کروائے توتمام معاملات کو آئین اور قانون کے مطابق نمٹایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ استعفے آنے پر حکومت اپنی حکمت عملی اپنائے گی۔