بلوچ نیشنل موومنٹ کے سربراہ غلام محمد بلوچ سمیت دو دیگر بلوچ رہنما اچانک منظر عام پر آگئے
جمعہ 21 ستمبر 2007 23:12
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے اصغر مری بھی کوئٹہ میں منظر عام پر آ گئے ہیں لیکن تاحال وہ اپنے گھر نہیں پہنچے۔
مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا ہے کہ اصغر مری انتہائی کمزور اور بیمار بتائے گئے ہیں۔ اصغر مری جنوری 2006ء میں ملتان میں فوجی آپریشن کے خلاف اخباری کانفرنس سے خطاب کرکے واپس کوہلو جا رہے تھے کہ اچانک ڈیرہ غازی خان سے انہیں اٹھا لیا گیا تھا۔یاد رہے اس ماہ کی دس تاریخ کو بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچ ٹی وی کے ایم ڈی منیر مینگل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن بقول انسپکٹر جنرل پولیس طارق کھوسہ کے منیر مینگل سے مزید تفتیش کی ضرورت تھی اس لیے منیر کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔بلوچستان سے قوم پرست جماعتوں کے قائدین اور بلوچ خواتین پینل کے مطابق ہزاروں افراد غیر قانونی حراست میں ہیں۔ بلوچ خواتین پینل نے گزشتہ ماہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا تھا اور احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.