مولانا حسن جان کو ایک سازش کے تحت لیجا کر قتل کیا گیا ان کو لیجانے والے ہی ان کے قاتل ہیں ،وزیر داخلہ اور وزیر اعلی کے ساتھ جنازے کے وقت جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں ،مولانا حسن جان کے صاحبزادوں کی پریس کانفرنس

اتوار 16 ستمبر 2007 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2007ء) مولانا حسن جان کو ایک منظم سازش کے تحت لیجا کر قتل کیا گیا حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اس بات کا مطالبہ مولانا حسن جان کے صاحبزادوں عزیز الحسن اور عابد الرحمان نے جامع مسجد درویش میں مشترکہ اخباری کانفرنس سے کیا ا س موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور مولانا امان اللہ حقانی ،جے یو آئی سرحد کے ناظم مالیات قاری رفیع اللہ اور مولانا حسن جان کے داماد شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ایم پی اے بھی موجود تھے مولانا کے صاحبزادوں نے نما زجنازہ کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور وزیر اعلی سرحد اکرم خان درانی کے ساتھ ہونے والے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان افراد میں کچھ ایسے لوگ تھے جو مولانا سے عقیدت کی وجہ سے اپنے جذبات پر قابو پانہ سکے اور کچھ شرپسند بھی شامل تھے تاھم مولانا حسن جان نے اپنی زندگی میں اس قسم کے واقعات کی ہمیشہ مخالفت کی انہوں نے کہا کہ مولانا حسن جان کو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں وہی ان کے قاتل ہیں انہیں ہمارے بھائی فخر الحسن نے صرف دیکھا ہے وہ انہیں جانتے نہیں انہوں نے کہا کہ وہ مولانا کو نکاح میں شرکت کے بہانے قصہ خوانی لیجانے کا کہا گیا اور بعد میں انہیں دھوکے سے وزیر باغ لیجا کر شہید کردیا گیا ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ مولانا کو کسی نے دھمکیاں دیں تھیں انہوں نے کہا کہ عوام مولانا حسن جان کے قاتل چاہتے ہیں اس لئے صوبائی حکومت فی الفور ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ۔

متعلقہ عنوان :