مولانا حسن جان شہید کی نماز جنازہ میں وی وی آئی پی سمیت دیگر شخصیات پر مشتعل شاگردوں کا پتھراؤ

اتوار 16 ستمبر 2007 15:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2007ء) مولانا حسن جان شہید کی نماز جنازہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ سرحد اور وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ سمیت دیگر وی آئی پی شخصیات کی آمد پر مولانا کے ہزاروں مشتعل شاگردوں اور معتقدین کی جانب سے ان پر پتھراؤ کے باعث قیوم سٹیڈیم پشاو ر کا فرنیچر اور شیشے وغیرہ ٹوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم کا ایک ضعیف چوکیدار توڑ پھوڑ کے اس موقع پر زار و قطار روتا رہاتاہم بعد ازاں تمام وی آئی پی شخصیات کے واپس چلے جانے پر مشتعل شاگرد و معتقدین پرسکون ہو گئے اور نماز جنازہ ادا کر دی گئی

متعلقہ عنوان :