صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینٹ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، مسلم لیگ کے سربراہ، وزیر اعلیٰ پنجاب و سرحد کی مولانا حسن جان کے قتل کی مذمت

ہفتہ 15 ستمبر 2007 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2007ء ) صدر جنرل پرویز مشرف، وزیراعظم شوکت عزیز، پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو، قومی اسمبلی کے سپیکر چوہدری امیر حسین، ڈپٹی سپیکر سردار محمد یعقوب، وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ممتاز عالم دین اور سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاق المدارس کے نائب صدر مولانا حسن جان کے قتل کی مذمت کی ہے اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پشاور میں ممتاز عالم دین اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حسن جان کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کی صدر جنرل پرویز مشرف، وزیر اعظم شوکت عزیز، پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سینٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو، سپیکر قومی چوہدری اسمبلی امیر حسین، ڈپٹی سپیکر سردار محمد یعقوب اور وزیر اعلیٰ سرحد اور پنجاب نے مذمت کی ہے اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔