وادی سون سکیسر کو جلد تحصیل کا درجہ دیدیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب

بدھ 1 اگست 2007 12:23

قائد آباد(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست 2007) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے نوشہرہ (وادی سون سیکسر)کوتحصیل کا درجہ جلد دے دیا جائے گا جو کہ پہلی ہی سب تحصیل اور اس سلسلہ میں محکمانہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ نوشہرہ کو تحصیل کادرجہ دے دینا درست ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی فود پنجاب ملک جاوید اقبال اعوان سے ملاقات میں کیا دریں اثناء ملک جاوید اقبال اعوان حلقہ پی پی 39 کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ان کی استدعا پرڈھوکڑی تاجاہلر22 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے چار کروڑ گیارہ لاکھ78 ہزار روپے کے فنڈز کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور ملاقات کے دوران تین مزید سڑکیں ڈیرہ جات اوچھائی یونین کونسل کھوڑا ایک کلومیٹر تریڑی تاڈیرہ ملک اقبال سابق نائب ناظم کھوڑا ایک کلومیٹر کلیال یونین کونسل کھوڑا ایک کلو میٹر روڈ میر کی تاچمن کی دوکلومیٹر روڈ کی بھی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جس کی گرانٹ جلد جاری ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :