پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات اندرون ملک اور علاقے میں استحکام کا باعث بنیں گے، اٹلی اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 22 مئی 2007 16:03

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 مئی2007) اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مسیمو ڈیلیما نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات اندرون ملک اور علاقائی سطح پر استحکام کا باعث بنیں گے ۔ اسلام آباد میں وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کیلئے اٹلی کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی عالمی امن کیلئے ضروری ہے ۔ اٹلی دو جولائی کو افغانستان میں قومی مصالحت کیلئے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا جس میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایٹ سربراہ اجلاس اٹلی میں منعقد ہوگا ، جس میں پاکستان اور افغانستان کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے جبکہ ان طریقوں سے دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔۔

متعلقہ عنوان :