بھارتی پنجاب کے سکھوں میں کشیدگی، اکال تخت فرقے کی ہڑتال کے باعث ریاست میں معمولات زندگی متاثر۔ سکھوں اور پولیس میں جھڑپیں، ریاست میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ڈیرہ سچا سودا فرقے کے روحانی پیشوا سنت گرومیت رام سنگھ نے ود کو اشتہار میں گورو نانک کے طور پر دکھانے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

منگل 22 مئی 2007 15:44

نئی دہلی ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 مئی2007) بھارتی پنجاب میں سکھوں کے 2 فرقوں کے درمیان کشیدگی اور ایک گروپ کی جانب سے ہڑتال کے باعث شمالی ریاست میں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ سکھوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، ریاست بھر میں سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پنجاب میں سکھوں کے 2 فرقوں کے درمیان کشیدگی اور ایک گروپ اکال تخت کی جانب سے منگل کے روز ہڑتال کے باعث ریاست ہر یانہ میں سکھوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہو ئی ہیں ۔

ہڑتال کی اپیل کرنے والے ’اکال تخت‘ فرقے نے مخالف ’ڈیرا سچا سودا‘ کے رہنما سے ایک اشتہار میں سکھوں کے گرو، گرو گوبند سنگھ کی پوشاک میں دکھائی دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا تھا اور تاحال دونوں فرقوں کے بیچ مفاہمت نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ کے تدارک کے لیے ریاست بھر میں ہزاروں اضافی پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سیکورٹی دستوں نے پرتشدد احتجاج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے’ڈیرہ سچا سودا‘ کے مرکزی ڈیرے کے اردگرد رکاوٹیں کھڑی کردیں ۔ لدھیانہ میں ایک سو کے قریب مشتعل مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔ریاست ہریانہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اپنے گرو کی توہین قرار دینے والے سکھوں کے سب سے بڑے فرقے اکال تخت نے ڈیرہ سچا سودا سے معافی کا مطالبہ کیا تھا جس سے ڈیرہ نے انکارکر دیا ہے۔

اس کے خلاف اکال تخت نے منگل کو پنجاب بند کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کے پیش نظر پنجاب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ڈیرہ سچا سودا کے ترجمان ڈاکٹر آدتیہ انسان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہڈیرہ معافی نہیں مانگے گا اور نہ ہی اپنے ڈیرے کو خالی کرے گا۔ موجودہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب سچا سودا کے روحانی پیشوا موجودہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب سچا سودا کے روحانی پیشوا سنت گرمیت رام رحیم سنگھ نے ایک اشتہار میں گرو نانک کے طور پر دکھایا تھا۔ جبکہ پنجاب پولیس نے سنت رام رحیم کے خلاف سکھوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :