صدر جنرل پرویز مشرف سے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی ملاقات ۔ استعفے کےبعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لئے وزیراعظم کی زیرصدارت حکمراں پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے

منگل 22 مئی 2007 15:33

صدر جنرل پرویز مشرف سے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی ملاقات ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 مئی2007) صدر جنرل پرویز مشرف سے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے ‌ملاقات کی ہے جس میں‌پارٹی امور اور ان کے استعفے کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔ اس موقع پر پارٹی میں داخلی اختلافات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میر ظفراللہ خان جمالی کے استعفے پر غور کے لئے پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے ۔

اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر بھی غورکیا جائے گا۔ گذشتہ روز ہونے والااجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ سیکریٹریٹ‌اسلام آباد میں‌ ہوا۔جس میں‌ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث حکمراں‌مسلم لیگ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم پارٹی قیادت نے ان کا استعٰفی مستردکردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میرظفراللہ جمالینے کہا کہ پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے ان کے حلقے میں مخالفین کو مسلم لیگ میں شامل کیا۔ پارٹی صدر رابطوں کے باوجود ملاقات کیلئے وقت نہیں دیتے نہ ہی پارٹی کے اجلاس بلائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی عملاً مفلوج ہوچکی ہے ۔ انہوں نے اس حوالے سے چوہدری شجاعت کے خلاف چارج شیٹ پیش کی اور پارٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :