UrduPoint.com. <Home Page>

Independent News from all over the world in easy to read format, picture and image gallery with brief captions, articles, interviews, reviews, event coverage, special features, videos, questions and comments, email alerts, RSS and ATOM feeds for syndication. Special coverage of important events from Pakistan, India, Kashmir, USA, Afghanistan, Iraq and other countries. All available in Nastalique Urdu font.

Problem?  RSS Feeds

 
   


قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار راجہ پرویز اشرف کو کثرت رائے سے قائد ایوان چن لیا، 342 کے ایوان میں راجہ پرویز اشرف نے 211ووٹ ،(ن) لیگی امیدوار سردار مہتاب عباسی نے 89 ووٹ لیے ،ریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، جمہوری عمل کو احتیاط سے آگے بڑھاناہوگا ، اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کا تعاون درکار ہے، نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کاقومی اسمبلی میں خطاب:
قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار راجہ پرویز اشرف کو جمعہ کی شام کثرت رائے سے قائد ایوان چن لیا ، 342 ارکان اسمبلی کے ایوان میں راجہ پرویز اشرف نے 211ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سردار مہتاب خان عباسی کو 89 ووٹ ملے ، وزارت عظمیٰ کے تیسرے امیدوار جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے رائے شماری کے آغاز سے قبل دست بردار ہو گئے اور کہا کہ وہ اپوزیشن اور حکومت کے متفقہ امیدوار بننے اور سیاسی محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے میدان میں اترے تھے۔ ان کے دست بردار ہونے کے بعد انکی پارٹی وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں غیر جانبدار رہے گی۔بعد ازاں نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سخت مشکلات کے باوجود آئین کی پاسداری کی اور نئی جمہوری روایات کو فروغ دیا، تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، جمہوری عمل کو احتیاط سے آگے بڑھانے کی ضروررت ہے ،مجھے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کا بھی تعاون درکار ہے، یقین دلاتا ہوں کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کرائیں گے،اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونے دیں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں خود پر اعتماد کرنے پر صدر زرداری، اتحادی جماعتوں اور ساتھیوں کا شکرگزار ہوں،ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، سیاسی جمہوری عمل کو احتیاط سے آگے بڑھانے کی ضروررت ہے۔۔۔ مزید

لوٹی گئی دولت کو خزانے میں واپس آنی چاہیے ، سوئس حکام کو خط نہ لکھاتو نیا وزیراعظم کی بھی چھٹی ہوجائیگی ،گیلانی میرے مشورے پرچلتے تو انکا بہترین دوست ہوتا، افسوس سابق وزیراعظم نے آئین و قانون کا ساتھ نہیں دیا، زرداری قوم اور ملک پر رحم کریں،مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جلسہ عام سے خطاب:
مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان میں واپس آنی چاہیے ،اگرنیا وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھے گا تو اسکی بھی چھٹی ہوجائے گی ،گیلانی میرے مشورے پرچلتے تو انکا بہترین دوست ہوتا افسوس انھوں نے آئین و قانون کا بھی ساتھ نہیں دیا، زرداری قوم اور ملک پر رحم کریں،سندھ کے عوام کو ووٹ کے بدلے کچھ نہیں ملا،اقتدار میں آکر عوام اور ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔وہ جمعہ کو یہاں سیون شریف کے ملاکھڑہ گروانڈ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان میں واپس آنی چاہے اور زرداری صاحب کو قوم اور ملک پر رحم کرنا چاہیے۔نواز شریف نے کہاکہ موجودہ حکومت کو چار سال ہو گئے اور عوام کو کچھ نہیں ملا نوکری کیلئے بھی پیسہ دینا پڑتا ہے جبکہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دن بھرلوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے ملک کو لوٹ کر کھا لیا گیا۔۔۔ مزید
نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور 38 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا صدر زرداری نے پرویز اشرف کو وزیر اعظم بنا کر ملک و قوم سے انتقام لیا، چوہدری نثار کرپشن کیس ،انگلش کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی لگادی
امریکہ کا پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف خفیہ کارروائیاں کرنے پرغور دیر بالا، سیکورٹی چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں‌کا حملہ،15ہلاک، 1 اہلکار شہید چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کیسز کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا
کوئی مجھے خرید نہیں سکتا ، اصولوں پر سودے بازی نہیں کرونگا، عمران خان بجلی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی عوام کو بتدریج ریلیف ملتا رہے گا، وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے موزوں نہیں، نوازشریف
پشاور ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین کی ضمانت منظور کر لی پاکستان کے ساتھ تعلقات امریکہ کے مفاد میں ہے ، ہلیری کلنٹن NICLکیس، امین فہیم کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم
 
آج کا سوال
حکومت نے مالی سال 2013 کیلئے بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں بجلی، تیل، گھی، چینی، دودھ، پان، چھالیہ، سمیت 85 مصنوعات مہنگی ہو گئی ہیں، پنشن میں اضافہ کر دیا ہے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں‌کیا گیا لیکن بعد ازاں‌ ملازمین کے احتجاج پر تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کر دیا، آپ کے خیال میں کیا موجودہ ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے حکومت بہترین بجٹ پیش کر سکی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
موجودہ بجٹ غربا کیلئے بالکل نہیں ہے بلکہ اس سے غریبوں کے عام استعمال کی اشیا مزید مہنگی ہوئی ہیں۔
موجودہ بجٹ امرا، تاجروں کیلئے بنایا گیا ہے جس سے ان کو فائدہ ملے گا۔
ملکی خزانہ تقریبا خالی ہے جس کیلئے حکومت نے متعدد ٹیکس نافذ کئے ہیں موجودہ بجٹ سے ملکی خزانے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
نتائج
اپنی رائے دیجئے
دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔

آج کا اخبار -
خبر تلاش کیجئے

تمام خبروں کی تفصیل ایک صفحے پر
آج کا اخبار -
خبر تلاش کیجئے
 


سہون شریف، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔


اسلام آباد، قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔


اسلام‌آباد، نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ان کے چیمبر میں‌ملاقات کر رہے ہیں۔


اسلام‌آباد، مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔


اسلام‌آباد، ن لیگ کے وزارت عظمی کے امیدوار سردار مہتاب عباسی دیگر رہنمائوں‌کے ہمراہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں۔


اسلام آباد، مشیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں۔


اسلام‌آباد، پیپلزپارٹی کی خواتین کارکن وزارت عظمی کے انتخاب سے قبل قومی اسمبلی کے باہر ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہی ہیں۔


لاہور، سپاٹ فکسنگ میں لندن کی جیل میں سزا بھگتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر سلمان بٹ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔


پشاور، پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم شہاب الدین میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔


لاہور، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی ارکان پنجاب اسمبلی سیمل کامران کی معطلی کیخلاف احتجاج کر رہی ہیں۔


لاہور، وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کر رہی مسلم لیگ ن کی ارکان صوبائی اسمبلی سے گفتگو کر رہے ہیں۔


اسلام آباد، وزارت عظمی کے انتخاب سے قبل پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دیگر‌رہنمائوں‌کے ہمراہ چوہدری شجاعت کے رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔


لاہور، وزیراعلی شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں۔


لاہور،‌پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی کے باہر فتح کا نشان بنا رہی ہیں۔


اسلام آباد، سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس کی سماعت کے بعد مشیر داخلہ رحمان ملک میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔


اسلام آباد، فاروق ستار کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کا وفد مشیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کر رہا ہے۔


راجا پرویز اشرف کی فائل فوٹو جنہیں پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم نامزد کیا ہے۔

تلاش کیجئے

سابقہ اخبارات

آپکی آراء و تجاویز

آر ایس ایس فیڈز

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.