UrduPoint.com. <Home Page>

Independent News from all over the world in easy to read format, picture and image gallery with brief captions, articles, interviews, reviews, event coverage, special features, videos, questions and comments, email alerts, RSS and ATOM feeds for syndication. Special coverage of important events from Pakistan, India, Kashmir, USA, Afghanistan, Iraq and other countries. All available in Nastalique Urdu font.

Problem?  RSS Feeds

 
   


کیمیکل کوٹہ الاٹمنٹ کیس،سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی اورپرنسپل سیکرٹری خوشنود لاشاری کو نوٹس جاری کردیا،تفتیشی افسر بریگیڈئیر فہیم اور ذوالفقار احمد کا تبادلہ روک کر تحقیقات جاری رکھنے کا حکم ،کیس میں مداخلت سے لگتا ہے کہ شائد کوئی بڑا آدمی ملوث ہے ،ایسی بات ہے تو مزید شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے ‘جسٹس افتخار چودھری:
سپریم کورٹ نے کیمیکل کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں وزیر اعظم گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی اورپرنسپل سیکرٹری خوشنود لاشاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر بریگیڈئیر فہیم اور ذوالفقار احمد کا تبادلہ روک کر تحقیقات جاری رکھنے کا بھی حکم دیدیا جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اس کیس میں مداخلت سے لگتا ہے کہ شاید کوئی بڑا آدمی ملوث ہے ایسی بات ہے تو مزید شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے ‘ریجنل ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) بریگیڈئیرفہیم نے عدالت میں بتایا کہ سیکرٹری قانون اور تمام ریاستی مشینری تحقیقاتی ٹیم کے خلاف کھڑی ہے اور خوشنود لاشاری اور علی موسی گیلانی کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈئر فہیم اور انکی ساتھی ٹیم کے ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔ بریگیڈئر فہیم کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات کرنے والی اے این ایف کی تمام ٹیم کو تبدیل کردیا گیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے‘ شاید کوئی بڑا آدمی ملوث ہے ایسی بات ہے تو کیس کی مزید شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔۔۔۔ مزید

خراب موسم کے باوجود برف کے تودے تلے دب جانیوالے جوانوں اور شہریوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا ،پانچ مقامات کی نشاندہی کے بعد کھدائی کا کام شروع کر دیا گیا ،خراب موسم کے باعث غیر ملکی ماہرین سکردو روانہ نہ ہو سکے ،برطانیہ ، ترکی اور چین سے بھی ماہرین کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچیں گی ، ملک بھر میں فوجی جوانوں کیلئے دعائیں مانگنے کا سلسلہ بھی جاری:
دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن کے گیاری سیکٹری میں برف کے تودے تلے دب جانیوالے جوانوں اور شہریوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا تاہم بارش اور برفباری کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات درپیش رہیں،پانچ مقامات کی نشاندہی کے بعد ان مقامات پر کھدائی کا کام جاری ہے ،امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے آنیوالی امریکی ، جرمن اور سوئٹزر لینڈ کے ماہرین کی ٹیمیں خراب موسم کے باعث تاحال سکردو روانہ نہیں ہوسکیں جبکہ برطانیہ ، ترکی اور چین سے بھی ماہرین کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچیں گی ، ملک بھر میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اپیل پر برف کے تودے تلے دب جانیوالے فوجیوں کے لئے دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برف کے تودے تلے دب جانے والے فوجیوں اور شہریوں کو نکالنے کے لئے خراب موسم کے باوجود ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جبکہ سیاچن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک جاری رہے گا جبکہ موسم کی شدت کی وجہ سے بیرون ممالک کی ٹیمیں تاحال سکردو روانہ نہیں ہو سکیں جبکہ دیگر ممالک کی ریسکیو ٹیمیں بھی جلد پاکستان پہنچ رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ 452فوجی اور سویلین ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن میں 2ڈوزر، 2ارتھ موور، 2ڈمپر اور 3ایکسویٹرز شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تودہ گرنے والے مقام پر پانچ مقامات کی نشاندہی کر دگئی ہے جن میں سے 2پر مشینری اور 3پر ہاتھوں سے کھدائی ہورہی ہے۔۔۔ مزید
بھارتی سپریم کورٹ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس نہ بھیجنے پر ناراض قومی سلامتی کمیٹی نے سفارشات کا مسود تیار کرلیا صدر کے دورہ بھارت کی مخالفت نہیں کی تھی، وزیرخارجہ
امریکی سفیرنیٹو سپلائی کی بحالی چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن امریکہ کو اسلام آباد میں 17 لاکھ مربع فٹ سفارتخانہ تعمیر کرنیکی اجازت وزیراعظم ہاؤس نےحناربانی کھر کو تبدیل کئے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا
نواز شریف نے یونس حبیب کو10ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا سیاچن میں برفانی تودے تلے دبے جوانوں کی نئی فہرست جاری اسامہ کے اہل خانہ کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری
 
آج کا سوال
حکومت نے مالی سال 2013 کیلئے بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں بجلی، تیل، گھی، چینی، دودھ، پان، چھالیہ، سمیت 85 مصنوعات مہنگی ہو گئی ہیں، پنشن میں اضافہ کر دیا ہے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں‌کیا گیا لیکن بعد ازاں‌ ملازمین کے احتجاج پر تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کر دیا، آپ کے خیال میں کیا موجودہ ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے حکومت بہترین بجٹ پیش کر سکی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
موجودہ بجٹ غربا کیلئے بالکل نہیں ہے بلکہ اس سے غریبوں کے عام استعمال کی اشیا مزید مہنگی ہوئی ہیں۔
موجودہ بجٹ امرا، تاجروں کیلئے بنایا گیا ہے جس سے ان کو فائدہ ملے گا۔
ملکی خزانہ تقریبا خالی ہے جس کیلئے حکومت نے متعدد ٹیکس نافذ کئے ہیں موجودہ بجٹ سے ملکی خزانے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
نتائج
اپنی رائے دیجئے
دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔

آج کا اخبار -
خبر تلاش کیجئے

تمام خبروں کی تفصیل ایک صفحے پر
آج کا اخبار -
خبر تلاش کیجئے
 


لاہور، وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔


لاہور، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف یو ای ٹی میں ایک طالبہ کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔


لاہور،‌گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔


لاہور، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے برطانوی رکن پارلیمنٹ چوہدری سرور ملاقات کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار اور دیگر بھی موجود ہیں۔


لاہور: یوای ٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے۔

تلاش کیجئے

سابقہ اخبارات

آپکی آراء و تجاویز

آر ایس ایس فیڈز

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.