وقت اشاعت: 10/04/2012 23:05:28 پاکستان پٹرولیم کا عراق میں تیل و گیس کی تلاش شروع کرنے کا فیصلہ، وزارت پٹرولیم نے دس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے لئے وفاقی کابینہ سے اجازت طلب کر لی :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:28:54 حساس اداروں کی مخالفت کے باوجودسی ڈی اے نے امریکی سفارتخانے کو توسیع کی اجازت دیدی،آٹھ منزلہ عمارت کئی کلومیٹرپرمحیط ،چھ ہزارافرادقیام کرسکیں گے ،توسیع کے لئے دی جانیوالی زمین کسی بھی فوجی چھاؤنی سے زیادہ ہے،تعمیرکے لئے این اوسی موجودہے ، سی ڈی اے اوردفترخارجہ نے اعتراض نہیں کیا ،ترجمان امریکی سفارتخانہ۔۔ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں،دفترخارجہ، امریکی سفارتخانے کے توسیعی منصوبے کی اجازت نہ دی جائے پاکستان کی اہم ترین عمارتیں ایوان صدر، وزیر اعظم سیکرٹریٹ، وزیر اعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ اوروفاقی سیکرٹریٹ قریب واقع ہیں انتہائی بلندی پرواقع ہونے کی وجہ سے عمارت کی چھت پر جدید جاسوسی آلات نصب کئے جانے کا امکان ہے جس سے ملک کے اہم اداروں میں ہونے والی ہر نقل وحرکت کومانیٹرکیاجا سکتا ہے،حساس ادارے کاخط :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:28:54 معاشی استحکام، ملازمتوں کی فراہمی اور غریبوں کو ریلیف آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے رہنما اصول ہیں،وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ،آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا تاہم موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا اور نہ کوئی نیا ٹیکس لگایا جائے گا،تقریب سے خطاب :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:28:54 نوجوان اپنا مسئلہ بیان کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاؤں پڑ گیا، وزیرا علیٰ کوئی بات سننے کی بجائے آگے بڑھ گئے ،سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو اٹھا کر پیچھے کر دیا :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:27:29 اسامہ کے اہل خانہ کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری، اہل خانہ کو براہ راست ان کے ملک بھجوانے پر غور، متعلقہ سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، ذرائع :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:27:29 لاہورہائیکورٹ نے سکول ٹیچر تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کو اسلم مڈھیانہ کیخلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکدیا :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:27:29 اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے رحمان ملک اور آئی جی اسلام آباد کے بار میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ،بینظیر قتل کیس میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار اور بیرسٹر وسیم قریشی کی رکنیت معطل :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:27:12 صدر کے دورہ بھارت کی مخالفت نہیں کی تھی، تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیر خارجہ،قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہوا تو کثرت رائے سے منظورکرلی جائیگی،حناربانی کھر :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:27:12 آئی ایس پی آر نے سیاچن میں برفانی تودے تلے دبنے والے جوانوں کی نئی فہرست جاری کردی ،لیفٹیننٹ کرنل تنویر الحسن، میجر ذکاالحق اور کیپٹن علیم اللہ جان سمیت 138جوان شامل ہیں :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:27:12 نواز شریف نے یونس حبیب کو10ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:26:31 سیاچن میں برف باری کا سلسلہ شروع ،جمعرات کی شام سے قبل فلائٹ آپریشن ممکن نہیں،ڈی جی محکمہ موسمیات :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:26:31 وزیراعظم ہاؤس نے وزیر خارجہ حناربانی کھر کو تبدیل کئے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا ،وزیر خارجہ کی تبدیلی کے امکا ن سے متعلق خبریں بے بنیاد اورافواہ سازی کاحصہ ہیں،ترجمان :
وقت اشاعت: 10/04/2012 22:26:31 امریکہ کو اسلام آباد میں 17 لاکھ مربع فٹ سفارتخانہ تعمیر کرنیکی اجازت :
وقت اشاعت: 10/04/2012 21:37:53 امریکی سفیرنیٹو سپلائی کی بحالی چاہتے ہیں،فضل الرحمان :
وقت اشاعت: 10/04/2012 21:37:53 قومی سلامتی کمیٹی نے سفارشات کا مسود تیار کرلیا ، منظوری پارلیمنٹ کے رواں مشترکہ اجلاس میں دی جائے گی :
وقت اشاعت: 10/04/2012 18:42:22 خراب موسم کے باوجود برف کے تودے تلے دب جانیوالے جوانوں اور شہریوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا ،پانچ مقامات کی نشاندہی کے بعد کھدائی کا کام شروع کر دیا گیا ،خراب موسم کے باعث غیر ملکی ماہرین سکردو روانہ نہ ہو سکے ،برطانیہ ، ترکی اور چین سے بھی ماہرین کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچیں گی ، ملک بھر میں فوجی جوانوں کیلئے دعائیں مانگنے کا سلسلہ بھی جاری :
وقت اشاعت: 10/04/2012 18:42:22 امریکہ نے دفاعی پوزیشن پرکھنے کیلئے حافظ سعید کے سر کی قیمت مقر ر کی ، ہم جارج بش کی 10ملین ڈالر قیمت مقر ر کرتے ہیں، لارڈز نذیر احمد،میں یہ رقم گلیوں میں بھیک مانگ کر جمع کر لونگا ، بش اور ٹونی بلیئر کو وار کرائم پر چارج کرنا چاہئے، ہو سکتا ہے امریکہ ووٹوں کے حصول کیلئے ایران پر خود یا اسرائیل سے حملہ کرا دے، پاکستا ن میں بھی امیر اور غریب کا فاصلہ بڑھ رہا ہے، حکمرانوں نے اپنی دولت نہ بانٹی تو عوام انہیں سڑکوں پر گھسیٹ لائیں گے اور جلا دینگے، پنجاب یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب :
وقت اشاعت: 10/04/2012 18:42:22 کوئلے کی کان کی الاٹمنٹ،ڈی جی نیب اگلی سماعت پر طلب :
وقت اشاعت: 10/04/2012 16:59:12 جلوزئی کیمپ میں پانچ بچے خسرے کے مرض میں مبتلا :
وقت اشاعت: 10/04/2012 16:58:45 سیاچن میں برفباری ، جمعرات سے قبل فلائٹ آپریشن ممکن نہیں :
وقت اشاعت: 10/04/2012 16:58:45 پاکستان کی معیشت میں بہتری کیلئے پاک چین تجارت کو فروغ دینا ہو گا، چودھری پرویزالٰہی ،چین مستحکم معیشت اور ابھرتی ہوئی عالمی طاقت ہے، چینی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت، بھاری صنعت اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، وفد سے گفتگو ،چینی وفد کی جانب سے سینئر وفاقی وزیر کو جون میں چینگ ڈو میں منعقد تجارتی و صنعتی نمائش کی صدارت کی دعوت :
وقت اشاعت: 10/04/2012 16:42:56 بابر اعوان نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، پہلے فردجرم عائدہونے دیں پھر معافی کا جائزہ لیں گے،سپریم کورٹ ،سماعت 18 اپریل تک ملتوی، بابراعوان کو ’لازمی ‘پیش ہونے کا حکم :
وقت اشاعت: 10/04/2012 16:42:09 کیمیکل کوٹہ الاٹمنٹ کیس،سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی اورپرنسپل سیکرٹری خوشنود لاشاری کو نوٹس جاری کردیا،تفتیشی افسر بریگیڈئیر فہیم اور ذوالفقار احمد کا تبادلہ روک کر تحقیقات جاری رکھنے کا حکم ،کیس میں مداخلت سے لگتا ہے کہ شائد کوئی بڑا آدمی ملوث ہے ،ایسی بات ہے تو مزید شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے ‘جسٹس افتخار چودھری :
وقت اشاعت: 10/04/2012 16:42:09 9سو میگا واٹ گنجائش کے ہائیڈل پارو پلانٹس کے منصوبے کمیشن کی بھینٹ چڑھ گئے‘وزیر نے کمیشن نہ ملنے پر ڈیڑھ سال تک فائل دبائے رکھی‘ وزیر اعلیٰ ،لوٹ مار اور کمیشن کے تعفن زدہ نظام کو دفن کر کے ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جس کی بنیاد امانت ، دیانت ،محنت اور میرٹ پر ہو ،شہباز شریف کا یو ای ٹی میں کے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب :
وقت اشاعت: 10/04/2012 16:42:09 پاکستان اور بھارت تمام مسائل بات چیت سے حل کریں، امریکا :
وقت اشاعت: 10/04/2012 15:50:13 بھارتی کورٹ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس نہ بھیجنے پر ناراض :
وقت اشاعت: 10/04/2012 15:48:59 کمیشن نہ ملنے پرپاورپراجیکٹس کی مشینری روکی گئی، شہبازشریف :
وقت اشاعت: 10/04/2012 15:48:59 قوم پاک فوج کے جوانوں کی زندگیوں کی سلامتی کیلئے دعاکرے ‘ لاہور ہائیکورٹ بار :
وقت اشاعت: 10/04/2012 14:52:48 کیمیکل کیس،وزیر اعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو نوٹس جاری :
وقت اشاعت: 10/04/2012 13:21:10 عائشہ احدکی حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست :
وقت اشاعت: 10/04/2012 13:13:17 فیصل آباد، ٹیکسٹائل مصنوعات کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام :
وقت اشاعت: 10/04/2012 13:13:17 سیاچن: فوجی اور سویلین آپریشن جاری، گیاری میں ریسکیو کیلئے 5مقامات کی نشاندہی کر دی گئی، آئی ایس پی آر :
وقت اشاعت: 10/04/2012 13:13:17 قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہو گا :
وقت اشاعت: 10/04/2012 12:52:30 گلگت میں کرفیو بدستور جاری علاقہ مکین مشکل میں :
وقت اشاعت: 10/04/2012 12:51:47 سب کچھ ملک پر قربان ہے ، والد میجر ذکا :
وقت اشاعت: 10/04/2012 12:51:47 کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال :
وقت اشاعت: 10/04/2012 12:51:47 خواہش ہے شفاف انتخابات ہوں، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری :
وقت اشاعت: 10/04/2012 12:12:31 توہین عدالت:بابر اعوان نے غیر مشروط معافی مانگ لی :
وقت اشاعت: 10/04/2012 12:12:08 سیاچن: خراب موسم کے باوجود امدادی کام جاری :
وقت اشاعت: 10/04/2012 12:12:08 فارمیشن کمانڈرزکانفرنس جی ایچ کیو میں جاری :
وقت اشاعت: 10/04/2012 12:12:08
آج کا اخبار -
|






