امریکہ نے پشاور کے گنج مدرسہ پر معاشی پابندیاں عائد کر دیں،امریکیوں پر مدرسہ انتظامیہ سے لین دین پر پابندی ، مدرسہ کے سربراہ کانام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردی فہرست میں شامل

منگل 20 اگست 2013 23:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء) امریکہ نے پشاور کے گنج مدرسہ پر معاشی پابندیاں عائد کر دیں،امریکیوں کو مدرسہ انتظامیہ سے لین دین پر ممانعت ہو گی، مدرسہ کے سربراہ شیخ امین اللہ اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکہ نے پشاور کے گنج مدرسہ میں دہشت گردوں کو بھرتی کر کے تربیت دینے کے الزام میں مدرسہ پر معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکہ محکمہ خزانہ کے مطابق تمام امریکیوں کو مدرسہ انتظامیہ سے لین دین کی ممانعت ہو گی اور مدرسہ کے سربراہ شیخ امین اللہ کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے پہلی بار کسی اسکول یا مدرسہ پر اس طرح کی پابندی عائد کی گئی ہے۔