دْہری شہریت کیس: ایم این اے زاہد اقبال کی رکنیت معطل

پیر 25 جون 2012 11:34

سپریم کورٹ نے دْہری شہریت کیس میں ساہیوال کے حلقہ این اے 162 سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنماء زاہد اقبال کی رکنیت معطل کر دی۔سپریم کورٹ نے دْہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال کی رکنیت معطل کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جمیل اعوان نے اپنی دْہری شہریت کو تسلیم کیا جبکہ طارق الونہ نے الزام کی تردید کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے مزید مہلت کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ کے نوٹسز کے باوجود فرحت محمود خان، نادیہ گبول، وسیم قادر، اشرف چوہان اور ندیم خادم کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو لوگ عدالت کے نوٹس کے باوجود نہیں آنا چاہتے وہ نہ آئیں