ملک میں بجلی کا بحران سنگین،شارٹ فال8ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا

ہفتہ 16 جون 2012 11:33

ملک بھرمیں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا شارٹ فال آٹھ ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا جس سے اکثر شہروں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے ۔بجلی کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے ۔ حکومتی اقدامات کاغذوں تک محدود ہیں ہر شعبہ ہائے زندگی زوال کاشکار ہے ۔ شدید گرمی اور حبس میں بجلی نہ ہونے پرشدید مشکلات کا شکار شہری سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملک میں ایک درجن سے زائد جنریشن پلانٹ بند ہیں جس کے بعد شارٹ فال میں اضافے کا اندیشہ ہے ۔کئی شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے پانی کی قلت ہوگئی ہے ۔ حیدر آباد میں مشتعل مظاہرین نے ریلوے پر دھرنا دیا اور ٹریک پر آگ لگا دی جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ فیروزوالامیں بھی گرمی میں بجلی کے ستائے شہریوں نے جڑانوالہ روڈپر ٹائر جلاکر سڑک بلاک کر دی

متعلقہ عنوان :