معاشی ترقی سمیت معیشت کا کوئی ہدف حاصل نہ ہوسکا ، جولائی سے اپریل افراط زرکی شرح 10.8فی صد رہی ، کھانے پینے کی چیزیں 11فی صد مہنگی ہوئیں ، اقتصادی سروے،وزیر خزانہ سروے کی کاپی جمعرات کے وزیر اعظم کو پیش کرینگے ، نیوز کانفرنس میں باقاعدہ اجراء کیا جائیگا

منگل 29 مئی 2012 22:04

قومی اقتصادی سروے میں کہاگیاہے کہ زراعت، صنعت اورخدمات کی ترقی کے اہداف میں ناکامی ہوئی، جولائی سے اپریل افراط زرکی شرح 10.8فی صد رہی جو گزشتہ سال 13.8فی صد تھی، کھانے پینے کی چیزیں 11فی صد مہنگی ہوئیں ، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اقتصادی سروے کی کاپی جمعرات کو وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے روبرو پیش کریں گے اور بعد میں نیوز کانفرنس کے ذریعے اس کا باقاعدہ اجرا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کونجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوک ، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی اور خسارے میں اضافے جیسے تلخ اعدادو شمار والا قومی اقتصادی سروے 31مئی کو پیش کیا جائے گا سروے معیشت کا ایسا آئینہ ہوگا جس میں معاشی صورت حال کا عکس بھدا نظر آئے کیونکہ معاشی ترقی سمیت معیشت کا کوئی بھی ہدف حاصل نہ ہوسکا ۔ سروے کے نکات کے مطابق زراعت، صنعت، خدمات کی ترقی کے اہداف میں ناکامی ہوئی ۔اعدادوشمار کے مطابق معاشی ترقی کی شرح 4.2فی صد کی بجائے 3.7صد رہی، زرعی شعبہ کی ترقی 3.4فی صد کی بجائے 3.1فی صد رہی، خدمات میں شرح 5فی صد کی جائے4فی صد رہی

متعلقہ عنوان :