جاپان ، زلزلہ سے متاثرہ جوہری پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد ملک میں ایٹمی سانحے کا خطرہ بڑھ گیا ، زلزلے اور سونامی کی تباہ کاریوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1400سے تجاوز کرگئی

ہفتہ 12 مارچ 2011 16:35

جاپان میں زلزلہ سے متاثرہ جوہری پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد ملک میں ایٹمی سانحے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ جبکہ زلزلے اور سونامی کی تباہ کاریوں میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ جاپان کے فوکو شیما پاور پلانٹ نمبر ون میں ہوا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد ایٹمی پلانٹ سے دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے ۔گزشتہ روز آٹھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد پانچ جوہری پاور پلانٹس پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کر رکھاہے ۔جاپانی ایٹمی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ پانی بھرنے سے جوہری ایندھن کی راڈیں پگھل سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :