ریمنڈڈیوس کو رہا کیا جائے ورنہ امدادبند،امریکی ایوان میں قرارداد پیش

جمعرات 10 مارچ 2011 12:14

مریکی ایوان میں ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے قراداد پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرے یا مالی امداد کی بندش کیلئے تیار رہے ۔قرارداد کانگریس مین ڈانا روہراباچر کی جانب سے پیش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اب ریمنڈ ڈیوس کو رہا کردینا چاہئے ۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے پاکستانی حکومت پر شدید دباوٴ ڈالا جارہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے فوری طور پر رہائی کا حکم دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :